ڈنمارک کی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ دارالحکومت کوپن ہیگن کی ایک گلی میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر ہونے والے حملے کے بعد وہ ‘صدمے’ میں ہیں۔
حملہ شہر کے وسط میں ایک چوک پر ہوا۔ ایک شخص ایک گلی سے نکل کر آیا اور انھیں نشانہ بنایا۔
حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان در لیین نے اس حملے کو ‘قابل نفرت فعل’ قرار دیا اور کہا کہ یہ ہر اس چیز کے خلاف ہے جس پر ’ہم یقین رکھتے ہیں اور جس کے لیے یورپ میں ہم لڑتے ہیں