(کراچی) مہران کمرشل انٹرپرائزز آٹو پارٹس کی پہلی کمپنی بن گئی جس نے پاکستان میں کار اینٹینا تیار کرنے کے لیے چینی فرموں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
یہ اہم سنگ میل حکومت پاکستان کی جانب سے شینزین میں منعقدہ پاکستان بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس میں حاصل کیا گیا، جس کا مقصد چینی فرموں کو پاکستان منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرنا تھا۔
معاہدے پر پمہران کمرشل کی جانب سے مشہود علی خان نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان بھی موجود تھے۔ مشہود علی خان نے کانفرنس میں شرکت ور معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس باوقار کانفرنس کا حصہ بننے پر فخر ہے اور حکومت اور پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔
مہران کمرشل انٹرپرائزز آٹو پارٹس کی پہلی کمپنی بن گئیں* پاکستان میں کار اینٹینا تیار کرنے کے لیے چینی فرموں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط
with
no comment