اکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور نواز شریف کی رہنمائی میں کوشش ہو رہی ہے کہ معیشت کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ ابھی پرسوں وزیراعظم سے بلاول بھٹو صاحب کی قیادت میں ایک وفد ملا۔ یہ تمام صوبوں کا اپنا اختیار ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں لیکن ہم اس پر اپنا فیصلہ کسی صوبے پر تھوپ نہیں سکتے۔ ہم دیگر صوبوں سے عوام کو ریلیف دینے کی صرف اپیل ہی کر سکتے ہیں۔‘وزیر خارجہ نے کہا کہ ’پاکستان کی سلامتی ریڈلائن ہے۔ ریڈلائن کراس کی گئی تو گنجائش نہیں رہے گی۔ ملک میں انتشار پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ناراضی کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘