سعودی عرب ، ٹریفک حادثات سے اموات میں 54 فیصد کمی

سعودی عرب میں ہیلتھ ٹرانسفارمیشن پروگرام نے کہا ہے کہ مملکت میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 54 فیصد کمی ہوئی ہے۔ایس پی اے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح فی لاکھ 28.41 تھی جو 2023 میں کم ہو کر فی لاکھ پر 13.6 تک ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔

2016 میں یہ تعداد فی لاکھ 74 تھی جو 2023 میں کم ہوکر 70.87 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک سیفٹی کے معیار پر پورا اترنے والی سڑکوں کا حصہ اب 77 فیصد ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ پانچ سال کے دوران یہاں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد میں نمایاں کمی کی تعریف کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک سیفٹی سسٹم، بہترین سڑکیں، ٹریفک کنٹرول اور نگرانی کو بڑھانے سے حادثات میں کمی ہوئی ہے جبکہ ایئر ایمبولینس، زیادہ طبی مراکز اور ضروری حفاظتی تقاضوں بھی اہم ثابت ہوئے ہیں

پنھنجي راءِ لکو