سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

کراچی کے علاقے ناردرن باٸی پاس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں کراچی پولیس آفس پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ’ہلاک دہشتگرد عمر فاروق کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر ماٸنڈ تھا۔‘
دہشتگرد عباس ٹاؤن حملے کا ماسٹر ماٸنڈ تھا اور قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں جیل جا چکا تھا جس کے بعد مقدمات سے بری ہو کر وہ افغانستان چلا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کے حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کی جانب سے تین حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو