خواتین کے اعلیٰ ذوق . .

مارکیٹ میں لیدر سے لے کر سوتی کپڑے اور ریگزین سے لے کر پلاسٹک تک، ہر طرح کے بیگز دستیاب ہوتے ہیں۔کئی دفعہ ہم ایک سے زائد اشیاء پرس میں اپنے ہمراہ باہر لے جانا چاہتے ہیں لیکن پرس سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے آدھی چیزیں گھر پر رکھ کر آنا پڑتی ہیں۔(مستطیل بیگ) نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔اب آپ اسٹائل کے ساتھ ساتھ اضافی سہولت بھی میسر آ سکتی ہے۔
ان کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء لے جانے کیلئے گنجائش کی دوسری نہیں ہوتی۔پرنٹڈ پھولدار نقوش سے لے کر ایمبرائیڈری تک اور کاٹن سے لے کر چمڑے تک کے مٹیریل میں ہر رنگ کے بیگز اب استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔آن لائن خریداری کے ایسے مراکز موجود ہیں جو آپ کو بے حد خوبصورت اور تخلیقی انداز سے بنائے گئے بیگز گھر پر پہنچانے کا اہتمام کرتے ہیں۔
اگر آپ بے پناہ مصروف رہتی ہیں یا آپ کو کسی ویب سائٹ پر کوئی چیز پسند آ گئی ہے تو آپ آن لائن آرڈر کر سکتی ہیں۔پارٹی سے لے کر سفری بیگ تک، کچھ حیرت نہیں ہوتی کہ ان میں جہاں موضوعات، تصاویر، بنیادی تخیل اور ہیئت کے ساتھ رنگوں کا خوبصورت امتزاج ہمیں متوجہ کرتا ہے وہیں ان کی ہمی صفتی کو بھی سراہا جانا چاہئے۔چاہیں تو دفتری استعمال کیلئے بھی ان بیگز کو استعمال کر سکتی ہیں، چاہیں تو پارٹی بیگز کے طور پر استعمال کر لیں، مہنگے برینڈز سے چھٹکارا دلانے کے لئے موٹے کاٹن سے بنے ہوئے اسٹائل بیگز بھی عام دستیاب ہیں۔

ان دنوں فرانسیسی کوپرنیکس برانڈ کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کردہ شیشے کے بیگ زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں۔مشہور شخصیات جیسے کہ ریحانہ، ہیلی بیبر اور حدید سسٹرز ریڈ کارپٹ پر ان بیگز کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔اس قسم کے بیگز کے ڈیزائنرز اور بنانے والوں کے مطابق اسے بنانے کا عمل آسان نہیں ہے۔شیشے کی موٹائی کی وجہ سے اسے بنانے کے لئے ہوا کا دباؤ استعمال کیا جاتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو