پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا شرمناک ترین دن ! ! !

(ڈیلاس) پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا شرمناک ترین دن، امریکا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا کے مابین مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوا ، سپر اوور میں امریکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 14 رنز بناسکی۔ اس سے قبل ڈیلاس ،ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا نے پراعتماد آغاز کیا۔ اسکی پہلی وکٹ 12 رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر کی صورت میں 36 رنز پر گری جنہیں نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔ اسکے بعد کپتان مونک پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 50 رنز بنادیے۔ انکا ساتھ آندریس گاؤس نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو 68 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ کو پاکستان سے دور کردیا۔

چوتھی وکٹ پر نتیش کمار اور ارون جونز نے ناقابلِ شکست 48 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔ اختتامی لمحات میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو فتح کی لکیر پار کرنے سے روک دیا، لیکن میچ ٹائی ہوگیا۔ ایرون جونز نے 36 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتیش کمار 14 رنز بنا کر کیریز پر موجود رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔ امریکی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میچ میؒں جیت تے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، پہلے باولنگ کر کے پاکستان کو کم سے کم سکورپر پکڑنے کی کوشش کریں گے ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے ، بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ، پہلے میچ میں ماحول کو دیکھ کر کھیلیں گے۔

امریکی سکواڈ اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان اور وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف شامل ہیں

پنھنجي راءِ لکو