ہمارا منھ انسانی جسم کے متنوع حصوں میں سے ایک ہے۔ اس میں بیکٹیریا کی 700 سے زیادہ اقسام کے ساتھ ساتھ خمیر، وائرس اور کچھ پروٹوزوا موجود ہوتے ہیں۔
اس مجموعے کو منھ میں موجود مائیکرو بایوم کے نام سے جانا جاتا ہے، اور آنتوں میں موجود مائیکرو بایوم کی طرح، آپ کے منھ میں موجود بیکٹیریا بھی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
منھ میں موجود مائیکرو بایوم میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی کچھ عام بیماریاں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹائٹس) ہیں۔ لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ منھ کے مائیکرو بایوم کا تعلق بہت سی دیگر سنگین بیماریوں سے بھی ہے جو جسم میں کہیں اور ہوتی ہیں