محمود احمدی نژاد کا ایران میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان: سابق صدر جو اپنی سادگی اور لڑائیوں کے لیے مشہور ہیں

8 جون کو ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے بھی امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر سے وہ خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔
محمود احمدی نژاد 2005 میں پہلی بار ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور انھوں نے 2013 میں یہ عہدہ چھوڑا تھا۔
2017 میں محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کروائے تو امیدواروں کی جانچ پڑتال کرنے والی شوریٰ نگہبان نے انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اس الیکشن میں بھی وہ حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ اس سوال کا جواب جلد ہی مل جائے گا کیونکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 11 جون کو شائع کی جائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو