Gaza

غزہ جنگ: رفح پر اسرائیلی حملوں نے کیسے غزہ کی تقریباً نصف آبادی کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ بے گھر کر دیا؟

اقوامِ متحدہ کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک ماہ کے دوران غزہ کی تقریباً نصف آبادی یعنی دس لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

غزہ میں سات ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج نے چھ مئی کو رفح شہر میں زمینی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اسرائیل کا اصرار ہے کہ رفح پر قبضے اور حماس کی بچ جانے والی بٹالین کو ختم کیے بغیر فتح ناممکن ہے۔

اسرائیل نے رفح میں موجود فلسطینیوں کو حکم دیا کہ وہ ریتیلے ساحلی علاقوں یا تباہ شدہ خان یونس شہر کی طرف چلے جائیں۔

اب اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اتنے کم عرصے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی اور امداد کی ترسیل میں کمی کے مہلک نتائج برآمد ہو رہے ہیں

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *