گاڑیوں کی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے اپنی گاڑیوں کے لیے ایک نیا ہائبرڈ الیکٹرک سسٹم متعارف کرایا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ یہ 2.9 لیٹر پیٹرول میں 100 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے۔
چین میں ایک تقریب کے دوران بی وائے ڈی نے اس ہائبرڈ انجن کے دو ماڈل متعارف کرائے ہیں جن میں ’شین‘ اور ’سیل‘ شامل ہیں۔
بی وائے ڈی کا کہنا ہے کہ اس کی فیکٹریاں اس ہائبرڈ الیکٹرک سسٹم کی وسیع پیمانے پر پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس ہائبرڈ الیکٹرک سسٹم میں بیٹری کو نہ صرف انٹرنل کمبسشن انجن کے ذریعے چارج کیا جاتا ہے بلکہ اس کی براہ راست بجلی سے بھی چارجنگ ہوسکتی ہے۔